Announcement

Collapse
No announcement yet.

Umarmedia - ttp - 17. لعنت کامستحق ہونا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Umarmedia - ttp - 17. لعنت کامستحق ہونا




    انسانوں پر گناہوں کے بد اثرات 17. لعنت کامستحق ہونا: گناہوں کے ارتکاب کی وجہ سےگناہگار لعنت کا مستحق ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے بعض گناہوں پر لعنت فرمائی ہے۔ جیسے قرآنِ مجید میں حق چھپانے والوں کے لیے ہے: ﴿يَلعَنُهُمُ اللَّهُ وَيَلعَنُهُمُ اللّـٰعِنونَ ﴿١٥٩﴾... سورة البقرة ''اللہ بھی ان پر لعنت کرتا ہے اور تمام لعنت کرنے والے بھی اُن پر لعنت بھیجتے ہیں۔'' اور حدیث میں ہے کہ سود لینے، دینے، لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر آپﷺ نے لعنت بھیجی ہے۔ حلالہ کرنے اور کرانے پر لعنت کی وعید ہے۔ ایسی عورتوں پر جو مردوں سےمشابہت اختیار کریں :گودنے والی، گدوانے والی، ابروں کے بال نوچنے والی، نچوانے والی پر، خاوند کےبستر سے علیحدہ ہونے والی پر لعنت ہے۔


Working...
X